Live Updates

ض* وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

ٴْپتنگ کی دھاتی ڈور سے بچائو کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت لله* پنجاب کابینہ نے گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کیلئے وزارتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پتنگ کی دھاتی ڈور سے بچائو کیلئے موٹربائیکس پر سیفٹی راڈ لگانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پتنگ بازی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پتنگ کی دھاتی تار سے بچاو کے لئے بائیک پر سیفٹی گارڈ لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔

پنجاب کابینہ نے گندم خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کے لئے وزارتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دیدی، صوبائی وزیر خوراک کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ، وزیر زراعت اور وزیر اطلاعات کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گندم سے متعلق امور پر ارکان اسمبلی سے مشاورت کرنے پر بھی اتفاق ہوا جبکہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے گندم اور محکمہ خوراک کی کموڈٹی فنانسنگ کمیٹی کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اجناس کی ضروریات کا تعین کر کے کاشت کا فیصلہ کرنا ضروری ہے، فصل کی ضرورت کا پیشگی تعین کرنے کیلئے اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔ صوبائی کابینہ نے مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر پر چھٹی کی تجویز پر بھی اتفاق کر لیا۔ مریم نواز نے مختلف واقعات میں مسیحی ورکروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب کی جان جائے تو محض خبر بنتی ہے، سینٹری ورکرز کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران نقل روکنے کے لئے امتحانی مراکز میں کیمرے اور آرٹیفشل ٹیکنالوجی سے کام لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے وزرا، ڈی سی اور دیگر حکام کو چیکنگ کی ہدایت کر دی، وزرا اور ارکان اسمبلی کو بھی قانون کی پاسداری یقینی بنانے کا حکم دیا۔ صوبائی کابینہ نے اے ایس پی سیدہ شہر بانو نقوی، ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور کو قائداعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اچھا کام کرنے والے پولیس افسروں کی حوصلہ افزائی ضروری امر ہے۔ پنجاب کابینہ نے ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم (DVRS) ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی بھی منظوری دی، وزیراعلی پنجاب نے جامع کنٹریکٹ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات