ھ*پہلے دن عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا ان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے ، سید ظفر علی آغا

گ*جمعیت علماء اسلام ایک عظیم دینی ومذہبی اور ملک بڑا سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے

منگل 26 مارچ 2024 18:40

۲ سرانان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) محدود وسائل میں رہ کر حلقہ انتخاب میں اجتماعی کام کرنا اور اجتماعی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے یہ بات جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن اسمبلی سردارزادہ سیدظفرعلی آغا نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا ان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے عوام بھی دیکھ رہاہے کہ ان کے بنیادی مسائل کو حل کیا جارہاہے اپنے محدود وسائل میں رہ کر حلقہ انتخاب کے تمام بنیادی اور اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا جو کہ آخری دم تک جاری رہے گا جب تک عوام کے مسائل ختم نہیں ہونگے اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گا کیونکہ ہمارے اکابرین نے ہمیں ہر وقت خدمت کا درس دیا ہے جس کو ہم نے من وعن قبول کی ہے اکابرین کی تربیت اور کارکنان جمعیت کی خلوص کی وجہ سے آج جمعیت علمائ اسلام عوام کی دلوں میں رہتے ہے انہوں نے مزید کہا کہ مخالف اور دین دشمنوں قوتوں نے جمعیت علمائ اسلام کے خلاف ہر دور میں مختلف قسم کے پروپیگنڈے کی ہے لیکن اکابرین جمعیت کی شاندار پالیسی اور عوام کی خدمات نے ان تمام سازشوں کا ناکام کیا ہے آج بھی جمعیت علمائ اسلام قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن اور محسن بلوچستان مولانا عبدالواسیع کی قیادت اور سربراہی میں روز بروز فعال اور منظم ہورہاہے جس کی وجہ سے جمعیت علماء اسلام ایک عظیم دینی ومذہبی اور ملک بڑا سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے جس کو دنیا کی کوئی طاقت نظرانداز نہیں کرسکتا۔