فیکٹر پر مشترکہ کارروائی ،بجلی چوری میںمالک سمیت 2 ملزمان گرفتار

بجلی چوری پکڑنے کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا

منگل 26 مارچ 2024 18:40

%اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز کے استعمال سے 2 ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور ایف آئی اے کے انسداد بجلی و گیس چوری یونٹ اسلام آباد کی مشترکہ ٹیم نے فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتارکرلیا،راولپنڈی کے گاوں پھمرا میں واقع تھری سٹار پلاسٹر آف پیرس فیکٹری پر چھاپہ مار کاروائی کی گئی،ایف آئی اے کے مطابق فیکٹری کے مالک رفیق اور محمد حسین کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی ، ملزمان واپڈا افسران کی ملی بھگت سے بجلی چوری کر رہے تھے،ملزمان خودکار بجلی کے میٹر کو روکنے کے لیے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا استعمال کر رہے تھے،بجلی چوری سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا، بجلی چوری میں استعمال ہونے والی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، میٹر اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 50 سے زائد الیکٹرونک ڈیواسسز کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کر کی گئی جنکی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔