&پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کا اجلاس، ایچ ای سی کی الحاق کالجز کی پالیسی اختیار کر لی گئی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

, لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، صدور شعبہ جات اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تجویز کی گئی الحاق کالجز سے متعلق پالیسی کو اختیار کر لیا گیا۔

وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق پہلی مرتبہ دو مختلف شعبہ جات بشمول فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اور ہیلی کالج آف کامرس کے اشتراک سے بی ایس ایگری بزنس کا جوائنٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اکیڈیمک کونسل نے بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی سطح پر متعدد ڈگری پروگرامز شروع کرنے کی بھی اجازت دے دی۔