Live Updates

ژ*ایچی سن کے پرنسپل کا استعفی پنجاب حکومت کی گورننس پر زناٹے دار طمانچہ ہے

گ*جعلی فارم 47 کے ایف اے اور بی اے فیل ناہل حکمرانوں کو تعلیم کی اہمیت کا کیا پتا یہ تو فارم 47 کی جعلی ہیروئن مریم نواز کے اقتدار کی ابتداہے، آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

منگل 26 مارچ 2024 18:40

:پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ایچی سن کے پرنسپل کا استعفی پنجاب حکومت کی گورننس پر زناٹے دار طمانچہ ہے،ایچی سن واقعہ نے 90 کی دہائی میں مریم نواز کے میڈیکل کالج میں داخلے کے واقعے کی یاد تازہ کرادی، ان خیالات کا اظہارایچی سن واقعہ پر مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت مریم نواز کے لیے میرٹ کا ستیاناس کیا گیا تھااب ملک کے معتبر ادارے کو احد چیمہ کے بیٹوں کی نذر کیا جارہا ہے احد چیمہ کے بیٹوں کی فیسیں ادارے سے معاف کرانا ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کے دو بیٹوں کی سالانہ فیس 13 لاکھ 41 ہزار 600 روپے ہے، ایک بیٹے کی ماہانہ فیس 59 ہزار تین سو روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ ایچی سن کے پرنسپل سے استعفی واپس لینے کی درخواستیں کررہا ہے، ملک سے پہلے ہی سکلڈ اور پروفیشنل لوگ بھاگنے پر مجبور تھے، اب غیر ملکی بھی ملک چھوڑنے پر مجبور ہے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سیاسی اثر رسوخ سے باہر ممالک میں ملک کا کیا امیج جائیگا، جعلی فارم 47 کے ایف اے اور بی اے فیل ناہل حکمرانوں کو تعلیم کی اہمیت کا کیا پتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شاید ایچی سن سے یہ بدلہ لے رہی ہو کہ اپ نے عمران خان جیسا عظیم لیڈر کیوں پیدا کیا، ملک کے عظیم ادارے کو پنجاب حکومت نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا یہ تو فارم 47 کی جعلی ہیروئن مریم نواز کے اقتدار کی ابتداہے، آگے آگے دیکھ ہوتا ہے کیا، خدا کریں یہ پانچ سال پورے نہ کریں، ورنہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کا حشر قابل رحم ہوگا،
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات