ةعوامی نیشنل پارٹی کا شانگلہ ، بشام میں چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ پر افسوس کا اظہار

منگل 26 مارچ 2024 18:40

?پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کا شانگلہ ، بشام میں چینی باشندوں کی گاڑی پر خودکش حملہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملہ افسوسناک ہے، وزیرستان سے لیکر ڈی آئی خان اور شانگلہ تک سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیںسیکیورٹی کی غیریقینی صورتحال کی بدولت عوام عدم تحفظ کا شکار ہیںچالیس ہزار دہشتگردوں کو واپس لانے والے ان واقعات میں برابر کے شریک ہیںدہشتگردوں کے سہولت کار امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال کیلئے اب کیا جواز پیش کرینگی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کہاں سے آتے ہیں اور کارروائیاں کرکے کہاں روپوش ہوجاتے ہیں اگر اب بھی گڈ اور بیڈ کی تفریق کرینگے تو ملک کا خدا ہی حافظ جب تک سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، معصوم لوگوں کا خون بہتا رہے گااے این پی واقعے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں شریک ہے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں