ایف بی آر محکمانہ نمائندہ کی کل وقتی نامزدگی کرے ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ

منگل 26 مارچ 2024 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایف بی آر محکمانہ نمائندہ (ڈیپارٹمنٹل ریپرزنٹیٹو) کی کل وقتی نامزدگی کرے تاکہ ٹیکسز سے متعلق مقدمات کے التواء سے بچا جا سکے۔وفاقی وزیر قانون کی زیر صدارت منگل کو یہاں ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس وصولی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور آفاق قریشی ممبر آپریشنز (آئی آر) نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ہدایت کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) محکمانہ نمائندہ (ڈیپارٹمنٹل ریپرزنٹیٹو) کی 15 دن کی بجائے کل وقتی نامزدگی کرے جو ایف بی آر کی جانب سے پیش ہو گا۔

(جاری ہے)

جس سے مقدمات کے التواء سے بچنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہر سماعت کو پرفارما کے ساتھ رپورٹ کیا جائے گا۔ وزیر قانون نے کہا کہ متبادل تنازعات کے حل کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قانون ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کو نامزد کرے گی اور ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے یہ اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ ایف بی آر کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پینل کی فہرستوں پر نظر ثانی کرے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن مقدمات کو جلد حل کیا جا سکتا ہے انہیں فوری طور پر نمٹایا جائے۔ وزارت قانون فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو قانونی مدد بھی فراہم کرے گی۔ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :