سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیّد غلام مصطفیٰ شاہ کی شانگلہ بشام میں مسافر وین پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار

منگل 26 مارچ 2024 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سیّد غلام مصطفیٰ شاہ نے شانگلہ بشام میں مسافر وین پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں چینی باشندوں اور مقامی افراد کے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے چینی باشندوں اور مقامی شہریوں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی باشندوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا گھنائونی سازش ہے، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، چین پاکستان کا مخلص اور بااعتماد دوست ہے، چینی باشندوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، پاکستان کی پارلیمان اور عوام دہشتگردی کے اس واقعہ میں جاں بحق چینی شہریوں کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے اس واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔