Yڈالر کے مقابلے میںروپیہ تگڑا قدر مزید بہتری

منگل 26 مارچ 2024 19:35

1 کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ڈالر کے مقابلے میں کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔سرمایہ کاری رحجان اور سپلائی کی بہتر صورتحال کے باعث منگل کے روز بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 22پیسے کی کمی سے 277روپے 90پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کی کمی سے 278روپے 08پیسے کی سطح پر بند ہوئے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 290روپے 67پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔#

متعلقہ عنوان :