ج*جیکب آباد ، ایکسائیز پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کرسکی

ض* صوبائی وزیر کے احکامات ہوا میںاڑا دئے ،شہر میںسرعام منشیات کی فروخت جاری

منگل 26 مارچ 2024 19:35

ٴْجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) جیکب آباد میں ایکسائیز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کی صوبائی وزیر کے احکامات ہوا میںاڑا دئے ،شہر میںسرعام منشیات کی فروخت جاری تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منشیات کی روک تھا م کے لئے ضلع پولیس ،محکمہ ایکسائیز سمیت کسی بھی ادارے کے جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیںجس کی وجہ سے ہر محلے میں منشیات کی فروخت کی جارہی ہے اور نوجوان نسل تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے صوبائی وزیر ایکسائیز و انسداد منشیات شرجیل میمن نے منشیات کے خلاف پورے صوبے میں کریک ڈائون کا اعلان کیا تھا جس کو ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن جیکب آباد میں محکمہ ایکسائیز و نارکوٹکس نے تاحال نہ ہی منشیات کے اڈے بند کرائے ہیںنہ ہی کسی منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے ،محکمہ ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس جیکب آباد کے عملے نے صوبائی وزیر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے معلوم ہوا ہے کہ سفارش پر سالوں سے انسپکٹر جیکب آباد کی چیک پوسٹ پر مقرر ہے جوخود بائی پاس کی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی کے بجائے پرائیوٹ اہلکاروں کے ذریعے کام چلا رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیںاسی راستے سے سندھ میںمنشیات کراس ہو کر مختلف شہروں کو جاتی ہے بائی پاس چیک پوسٹ کے انچارج گل بھٹو سے رابطے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔