Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن وانگ یاوڈونگ کی ملاقات

منگل 26 مارچ 2024 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن وانگ یاوڈونگ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی مریم نواز نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے قریبی اور مضبوط ترین دوستی کو برقرار رکھا ہے۔ چائنہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے پاکستان میں پراجیکٹس سے کارپوریشن کے تعمیراتی معیار اور پیشہ ورانہ مہارت کا پتہ چلتا ہے۔

سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے چین کا ون ونڈو آپریشن سسٹم دنیا بھر میں بہترین ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں نجی شعبے کے باہمی اشتراک کار کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ زراعت کے شعبے اور سموگ سے نمٹنے کے لئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری کی ابھی گنجائش ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں ارفع کریم آئی ٹی ٹاور سمیت دیگر تعمیراتی پراجیکٹس کیلئے چائنہ سٹیٹ کنسٹریکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے شکرگزار ہیں۔

سی پیک فیز چائنہ کا پاکستان کیلئے تحفہ ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کے بر وقت تکمیل کے لیے پنجاب حکومت بھرپور تعان کرے گی۔ ایسے سیکٹرز کا تعین کرنا ہوگا جن میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔سی پیک پراجیکٹس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ چیئرمین وانگ یاوڈونگ نے کہا کہ دوستوں کے لئے دروازے کھلے رکھتے ہیں، پاکستانی دوستوں کا بھرپور خیرمقدم کریں گے۔وائس چیئرمین سی ایس سی ای سی عمر فاروق دیال، لی ویمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات