پاکستان کو 2025تک آئی سی سی ایونٹس کے نشریاتی رائٹس مل گئے

آئی سی سی ایونٹس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مینز، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، انڈر 19ورلڈ کپ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025شامل

منگل 26 مارچ 2024 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان کو 2025کے آخر تک انٹرنیشنل کرکٹ (آئی سی سی)کی طرف سے کرکٹ نشریاتی رائٹس مل گئے، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی)اور ٹاور اسپورٹس نے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹاور اسپورٹس نے 2025کے آخر تک 6مینز اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے لیے نشریاتی رائٹس حاصل کیے ہیں۔

ان دونوں کمپنیوں کے پاس پی ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کے نشریاتی رائٹس بھی ہوں گے۔آئی سی سی ایونٹس میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024مینز، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024، انڈر 19ورلڈ کپ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025 شامل ہیں۔جن دیگر آئی سی سی ایونٹس میں ٹی ٹونتی ورلڈ کپ 2025، چیمپئنز ٹرافی 2025اور آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل 2025اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025بھی شامل ہیں۔