گلشن اقبال کی جانب سے ملازمین کیلئے ایک اور نمایاں قدم اٹھالیا گیا

گلشن اقبال پہلا ٹاؤن بن گیا جہاں گروپ انشورنس کیلئے بیمہ کار کمپنی سے معاہدہ کرکے چیک ادا کر دیا گیا

منگل 26 مارچ 2024 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی خصوصی دلچسپی کی بدولت پہ در پہ ملازمین کے مسائل حل ہو رہے ہیں پہلے طبی سہولیات اور اب گلشن اقبال ٹاؤن نے دوبارہ کلیدی حیثیت اختیار کرلی ہے جہاں ملازمین کے گروپ انشورنس کا سالہا سال پرانا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں چئیرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد نے گروپ انشورنس کا بیمہ کمپنی سے معاہدہ کرکے اس کا چیک ادا کر دیا ہے اب گلشن اقبال ٹاؤن میں ملازمین کا اگر دوران ملازمت انتقال ہو جاتا ہے تو انکے ورثاء کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور گروپ انشورنس کی ملازمین کے ورثاء کو گریڈ کے لحاظ سے ادائیگی بیمہ کار کمپنی جلد از جلد کرے گی.چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کے اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ گلشن اقبال ٹاؤن کا مستقبل انتہائی تابناک ہی.چئیرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کی انشورنس کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا گیا ہے اب دوران ملازمت انتقال کی صورت میں ملازمین کے ورثاء در بدر بھٹکنے کے بجائے جلد ازجلد گروپ انشورنس کی مقرر کردہ رقم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ملازمین کے ایسے مسائل جو فوری حل طلب ہیں انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ اب ملازمین کا فرض بنتا پے کہ جب ان کی سہولیات کا خیال رکھا جارہا ہے تو وہ بھی ادارے کو اونچا رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس،ڈائریکٹر آء ٹی عظیم حیدر ودیگر موجود تھی.