ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں ڈی پی او افس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد

منگل 26 مارچ 2024 21:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) ضلع سوات سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے اعزاز میں ڈی پی او افس سوات میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں جملہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزو دیگر پولیس آفیسرز، دفتری سٹاف سمیت میڈیا نمائندگا، ڈی آر سی ممبران، معزززین و عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں, سوات میں اپنے تعیناتی کے دوران قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے عوام کو میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے بہادر پولیس فورس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور امن و امان کے قیام کو برقرار رکھا، امن و امان کے بحالی میں سیکورٹی فورسز سمیت ضلعی انتظامیہ نے کلیدی کردار ادا کیاہے، انہوں نے کہا کے غیور عوام، میڈیا نمائندگان، سماجی شخصیات نے جوعزت دی وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا، انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس شاندر الوادعی تقریب کے انعقاد سے سوات پولیس کی افیسرز و جوانوں نے میرے ساتھ محبت کا عملی ثبوت دیا ہے جس پر ناقابل بیان خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں۔