سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کے یاداشت نامہ پر دستخط

سندھ کے سرکاری کالجز کے 100نوجوانوں کو علما یونیورسٹی کی طرف سے اسکالرشپ دی جائے گی،وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی تقریب میں شرکت

منگل 26 مارچ 2024 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھ حکومت اور علما یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کے یاداشت نامہ پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کی، یاداشت نامہ کے تحت علما یونیورسٹی سندھ کے سرکاری کالجز کے 100 نوجوانوں کو ہر سال اسکالرشپ دے گی، کالج ایجوکیشن سیکرٹیریٹ میں منعقد کی گئی تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن صدف انیس شیخ، سیکریٹر سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ فقیر محمد لاکھو، علما یونیورسٹی کے فیکلٹی میمران اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر سے ملاقات کر کے سندھ کے نوجوانوں کو معیاری اعلی تعلیم دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور یاداشت نامہ کے مسودہ پر اتفاق کیا۔

(جاری ہے)

اسکالرشپ میں 100 فیصد اخراجات شامل ہیں، طالب علموں کو ٹیوشن فیس کے ساتھ رہائش اور کھانے پینے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، یہ اسکالرشپ بی بی اے، ایم بی اے، کمپیوٹر سائنس، انجنیئرنگ، میڈیا سائنس اور دیگر مضامین کے ڈگری پروگرامز میں دی جائے گی، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور ظفر کی کاوشوں سراہتے ہوئے نجی شعبہ کی شراکت کو خوش آئیند قرار دیا، سید سردار شاہ نے کہا کہ اسکالرشپ کے لیے پسماندہ اور دور دراز کے علاقوں کے طلبہ و طالبات کو ترجیح بنیادوں پر موقع دیا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ سندھ ایجوکیشنل اینڈومینٹ فنڈ کے تحت بھی ملک بھر میں سندھ کے طالب علم اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

سردار شاہ نے کہا کہ اعلی تعلیم کی ترقی میں نجی اداروں کے تعاون سے بہتر نتائج ملیں گے۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اعلی تعلیم کی ترقی کے لیے نجی شعبہ کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا، اس موقع پر علما یونیورسٹی کے وی سی نے کہا کہ اسکالرشپ کا یہ سلسلہ ہر سال جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :