سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیرِ صدارت کراپ زوننگ سے متعلق اجلاس

منگل 26 مارچ 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت لاہور میں کراپ زوننگ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کراپ زوننگ کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ کراپ زوننگ کو ایگرو ایکالوجیکل زونز کے مطابق حتمی شکل دی جائے۔

ٹیکنیکل ورکنگ گروپ 1 ماہ کے اندر اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرے اور زمین کی ساخت،پانی کے وسائل،آب و ہوا و دیگر وسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کراپ زوننگ کی جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے فوکل پرسن ڈائریکٹر جنرل زراعت(کراپ رپورٹنگ) ہوں گے جب کہ ورکنگ گروپ میں ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) پنجاب، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت اور اربن یونٹ کا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ کراپ زوننگ کو ایگرو ایکالوجیکل زونز کے مطابق حتمی شکل دی جائے اور پہلے فیز میں سرگودھا،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور کے ڈویژنز میں کراپ زوننگ کا عمل مکمل کیا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے سٹرس کی بحالی کیلئے محکمہ زراعت،یونیورسٹی اور اربن یونٹ کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تجاویز مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔