غزہ،فضا سے گرائی جانیوالی امداد سے مزید 18فلسطینی شہید

منگل 26 مارچ 2024 22:45

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) غزہ میں فضا سے گرائی جانے والی امداد سے مزید 18فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔

(جاری ہے)

بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کیلئے سمندر میں کودنے والے 12فلسطینی شہید ہوگئے۔دوسری جانب خشکی میں گرے امدادی سامان کو لینے کیلئے بھگدڑ مچنے سے 6فلسطینی شہید ہوئے۔میڈیاکے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے،قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی اور فضول ہے۔

متعلقہ عنوان :