جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی
مری،گلیات اور گردونواح میں 27 مارچ سے 31 مارچ کے دوران بارشوں، آندھی، طوفان اور برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
محمد علی بدھ 27 مارچ 2024 00:58
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ مری نے این ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں کو مری، گلیات اور گردونواح میں موسم کی صورتحال سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا کہا ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاح آنے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں اور ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی بدھ سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بدھ سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا جو 31مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.