راولپنڈی،صادق آباد پولیس کی کارروائی ،4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 02:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی4رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتارکرکے چوری شدہ6موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم1لاکھ روپے برآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتا رملزمان میں وسیم اکرم، رفاقت، وقاص اور عنصر شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ6موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم1لاکھ روپے برآمد ہوئے ،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ایس پی راول نے کہاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :