سی ورلڈ ابوظہبی سب سے بڑےواٹر پارک کے طورپر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

بدھ 27 مارچ 2024 10:40

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ابوظہبی کے سی ورلڈ یاس جزیرے نے دنیا کے سب سے بڑےواٹر انڈور تھیم پارک کے طورپر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق اس موقع پر سی ورلڈ یاس کے جنرل منیجر تھومس کیورلی نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ تھیم پارک میں آنے والے ہر عمر کے افراد کو بہترین تفریحی، تعلیمی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ سمنری حیات کے تحفظ سے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج سے سی ورلڈ یاس جزیرے کا نام دنیا کے بہترین تفریحی منصوبوں میں نمایاں ہو گا جہاں دنیا بھر سے سیاح آبی حیات اور سمندری خوبصورتی سےمتعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔میرال گروپ کے سی ای او محمد عبداللہ الزعابی اور سی ورلڈ ابوظہبی کی انتظامیہ نے گنیز بک میں نام کے اندراج کا سرٹیفیکیٹ حاصل کیا۔یاد رہے کہ ایک لاکھ 83 ہزارمربع میٹر پر پھیلے پانچ منزلہ تھیم پارک کے افتتاح کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :