تربوزکی اگیتی فصل کی کاشت فوری مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

بدھ 27 مارچ 2024 12:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ زراعت پنجاب نے تربوز کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تربوزکی اگیتی فصل کی کاشت فوری مکمل کرلیں تاکہ صحت منداوربہترپیداوار حاصل کرناممکن ہوسکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ جواہر علی نے”اے پی پی‘‘کو بتایا کہ تربوزکی کاشت کے لئے زرخیزریتلی میرازمین جس میں پانی کا بہتر نکاس موجودہوں میں تربوزکی اگیتی فصل کاشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے گوبرکی گلی سڑی کھاد15سے 20ٹن فی ایکڑ ڈالی جائے اورہل چلاکر اس کھادکو زمین میں مکس کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی تیاری کے لئے ایک بار مٹی پلٹنے اور تین سے چار بار عام ہل چلاکر سہاگہ دینے سے زمین اچھی طرح نرم اور بھربھری ہوجاتی ہے جوبہترین فصل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھی روئیدگی والا ایک کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ بیج کو بذریعہ چوکاپٹڑی کے ووٹوں کناروں پر 35سنٹی میٹرکی گہرائی میں 40سے 50سینٹی میٹرکے فاصلے پر لگایاجائے۔انہوں نے کہا کہ اس عرصہ میں اگرکاشتکاروں کو کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ رہنمائی،مشاورت،معلومات کے لئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پررابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :