اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کی احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی، جرمانے عائد

بدھ 27 مارچ 2024 12:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی و گراںفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مالکان کو جرمانے عائد کیے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے احترام رمضان آرڈیننس کے تحت مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ہوٹل مالکان کو جرمانے عائد کیے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نےکینٹ صدر و دیگر علا قہ جات میں پرا ئس چیکنگ کے دوران خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 50ہزار روپے کے جر ما نے عائد کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ انتظامیہ کسی صورت احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی اور گرانفروشی کی اجازت نہیں دے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :