Live Updates

سرگودھا ، سول ہسپتال کی خستہ حال پرانی بلڈنگ کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر پر غور شروع کر دیاگیا

بدھ 27 مارچ 2024 12:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کے لئے سروے ٹیم نے سول ہسپتال کی خستہ حال پرانی بلڈنگ کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر پر غور شروع کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سرگودھا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کے لیے لاہور کی سروے ٹیم نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کر کے جگہ کا معائنہ کیا اور تجویز کیا کہ سول ہسپتال کی پرانی خستہ حال بلڈنگ کو گرا کر نئی عمارت تعمیر کی جائے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف، ڈاکٹر اکرام اور ایس ڈی او بلڈنگ محمد عمر بھٹی ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ٹیم نے پورے ہسپتال کے احاطہ کا معائنہ کیا اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے نئی عمارت کے تعمیر کی جگہ کا معائنہ لیا اور تجویز کیا گیا کہ سول ہسپتال کی پرانی خستہ حال بلڈنگ اور ملحقہ دفاتر کی جگہ کارڈیالوجی انسٹییوٹ کے قیام کے لئے نئی عمارت تعمیر کی جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سروے ٹیم اپنے دورہ کے حوالہ سیسفارشات مرتب کر کے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرئے گی جس کی روشنی میں سرگودھا نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے فنڈز مختص کر کے تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات