برطانیہ ، بجلی ،گیس میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل کا انکشاف

برطانوی گھروں میں نصب تقریبا 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز خراب ہیں،رپورٹ

بدھ 27 مارچ 2024 13:00

برطانیہ ، بجلی ،گیس میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل کا انکشاف
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان میں ہی نہیں ترقی یافتہ ملک برطانیہ میں بھی بجلی اور گیس کے میٹرز خراب ہونے پر بھاری بل آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی گھروں میں نصب تقریبا 40 لاکھ اسمارٹ میٹرز خراب ہیں۔ میٹرز کا آن لائن رابطہ منقطع ہونے پر کمپنیاں صارفین کو اوسط بل بھیجتی ہیں۔اس کے علاوہ زائد ادائیگی والے صارفین کو میٹرز ٹھیک ہونے پر رقم واپس لینے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔