کپاس کی پٹڑیوں پر کاشت سےپودوں کی پوری تعداد حاصل ہوتی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت

بدھ 27 مارچ 2024 13:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری خالد محمود نے اے پی پی کو بتایا کہ پٹڑیوں پر کپاس کی کاشت سے کم وقت میں زیادہ رقبے پر کاشت کا عمل مکمل ہونے سمیت بیج کا اگاؤ بہترین اور پودوں کی پوری تعداد حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ روائتی کاشت کی نسبت اس طریقہ میں پانی کی بچت اور بارش کے نقصانات سے بھی بچاؤ ممکن ہو جاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ہاتھ سے بیج لگانے کی صورت میں بیج کی بھی بچت ہوتی ہے اور بارش وآبپاشی کی صورت میں سپرے کرناآسان ہو جاتاہے، فصل کی بڑھوتری کےلئے پٹڑیوں پر کاشت انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے اور اس طریقے سے کلراٹھی زمینوں میں اگاؤ مزید بہترہوجاتاہے۔ چوہدری خالد محمودنے بتایاکہ کاشت کے بعد عموماً 4 سے 5 دن میں بیج اگنا شروع ہوجاتے ہیں، ا س لئے کھیت میں جہاں کہیں ناغے نظر آئیں وہاں فوری طور پر خشک مٹی ہٹا کر اور خالی جگہ گوڈ کرکے مناسب فاصلے پر5 سے 6 گھنٹے تک پانی میں بھگوئے ہوئے4 سے 5 بیج ڈال کر نمدار مٹی سے ڈھانپ دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :