پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش

بدھ 27 مارچ 2024 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پی آئی اے کو ایمسٹرڈیم میں واقع عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کار کی تلاش ہیں، چار منزلہ عمارت سال2016میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ایمسٹرڈم میں واقع اپنی عمارت کی بحالی کیلئے سرمایہ کاردھونڈ رہی ہے،عمارت کی بحالی کیلئے ڈیڑھ سے دولاکھ یورو درکار ہیں۔

(جاری ہے)

سرمایہ کار کی تلاش اورمذاکرات کیلئے پی آئی اے کی دو رکنی ٹیم ایمسٹرڈیم روانہ ہوگئی ہے ، چار منزلہ عمارت سال2016میں فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد سے غیر فعال ہے۔سرمایہ کار کو ڈھونڈنے جانے والی ٹیم میں ڈائریکٹرپراجیکٹس اورجنرل منیجرجہانگیربلوچ شامل ہیں، ذرائع کے مطابق پی آئی ایکی نجکاری کے باوجود ملکیتی عمارت فروخت نہیں کی جا سکتی۔ترجمان پی آئی اے نے عمارت بحالی کے لئے سرمایہ کار تلاش کئے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :