پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا معاملہ ، آئی سی سی وفد کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ ، انتظامات کاجائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 14:38

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا معاملہ ، آئی سی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد کا معاملہ ، آئی سی سی وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کا دورہ کر کے انتظامات جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پی سی بی حکام نے وفد کو پنڈی اسٹیڈیم کے انتظامات اور تیاریوں پر آگاہ کیا گیا،آئی سی سی وفد کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ آئی سی سی وفدمیں سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر، منیجر عون زیدی شامل ہیں ۔