Live Updates

شاہد آفریدی کی اپنی خیراتی تنظیموں پر پی ٹی آئی سپورٹرز کے حملوں کی مذمت

میں نے ان تمام منصوبوں سے آج تک ایک روپیہ نہیں لیا، آپ اور آپ جیسے لوگوں کی سیاسی جہالت اور جھوٹا پروپیگنڈہ مجھے حقداروں کو انکا حق دلانے سے نہیں روک سکتا : سابق کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 27 مارچ 2024 14:57

شاہد آفریدی کی اپنی خیراتی تنظیموں پر پی ٹی آئی سپورٹرز کے حملوں کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2024ء ) پی ٹی آئی کے حامیوں اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے درمیان لفظوں کی جنگ شروع ہوگئی، سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی خیراتی تنظیموں اور برانڈز کے بائیکاٹ کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہد آفریدی نے دفاعی پوزیشن اختیار کی اور نہ صرف اپنے بارے میں صفائی پیش کی بلکہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو بھی اپنا ہیرو قرار دیا۔

تاہم حملے اور تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔ ایسے ہی ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ شاہد آفریدی کے تمام برانڈز کا بائیکاٹ کیا جائے۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ان برانڈز میں میرا جو بھی حصہ ہے وہ مختلف علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم، ہسپتالوں، بزرگوں کی فلاح و بہبود اور مستحقین میں راشن کی تقسیم پر خرچ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے ان تمام منصوبوں سے آج تک ایک روپیہ بھی نہیں لیا لیکن ان کو چلانے کے لیے تمام وسائل فراہم کیے ہیں۔ آپ اور آپ جیسے لوگوں کی سیاسی جہالت اور جھوٹا پروپیگنڈہ مجھے حقداروں کو ان کا حق دلانے سے نہیں روک سکتا۔ میرا مشن میری فاؤنڈیشن کے ذریعے جاری رہے گا۔‘
یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب یوٹیوبر عمران ریاض خان نے شاہد آفریدی پر کڑی تنقید کی جس کے جواب میں آل راؤنڈر نے انہیں ’’ٹرول‘‘ کہہ کر جواب دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات