راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 11ملزمان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 11ملزمان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتارکر کے ان سے اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مورگاہ پولیس نے ملزم زاہد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم بلال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم لال محمد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقار سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عاطف سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم دانیال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم آصف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدربیرونی پولیس نے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم ندیم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم محمد علی سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم شاہ میر سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :