پولیس کی منشیات فروشوں و شراب سپلائرز کے خلاف کارروائی، 16ملزمان گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 16:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 07کلو سے زائدچرس اور41لیٹرشراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق روات پولیس نے ملزم عمر سے 01کلو473گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو200گرام چرس،ملزم راشد سے 10لیٹرشراب،صادق آباد پولیس نے ملزم ندیم سے 01کلو250گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم وسیم سے 500گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شہروز سے 560گرام چرس، نیوٹاؤ ن پولیس نے ملزم عمر سے 550گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم یاسر سے 580گرام چرس، ملزم شیراز سے 510گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 510گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم ساجد سے 220گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عمر سے 120گرام ہیروئن،گنجمنڈی پولیس نے ملزم صدام سے 10لیٹرشراب، بنی پولیس نے ملزم دانش سے 08لیٹرشراب، ملزم پطرس سے 05لیٹرشراب،ملزم قیصر سے 08لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔