پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے رابطے تیز کردیے

بدھ 27 مارچ 2024 16:24

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے رابطے تیز کردیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کرکٹ ٹیم کیکوچنگ اسٹاف کے لیے رابطے تیز کردیے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ جیسن کے ساتھ پی سی بی کے معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے، بورڈ کو گیری کرسٹن کیساتھ بھی معاملات طے پانیکی امید ہے جس کے بعد گیری کرسٹن کیہیڈ کوچ کی ذمیداریاں سنبھالنے کے امکانات ہیں۔

گیری کرسٹن بھارت اور جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں،اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ لیوک رونکی سے بھی رابطہ کیا تھا جس پر لیوک نے اس حوالے سے جواب دینے کے لیے وقت مانگا تھا۔