جلائو گھیرائو کیس،سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ علی بھٹہ سمیت 31ملزمان کی ضمانتیں منظور

بدھ 27 مارچ 2024 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں گرفتارسوشل میڈیا اایکٹیوسٹ عائشہ علی بھٹہ، عالیہ شہزاد اور احمر رشید بھٹی سمیت 31ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں ۔ عدالت میں ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عائشہ علی بھٹہ ،عالیہ شہزاد، احمر رشید بھٹی ،رحمان علی، محمد جمال کمال، کمال خان، سیف خان، سید فہد اعجاز، سید اصغر عباس کاظمی، محمد نوید گلزار، مظہر زبیر، وقاص علی، علی حسن ،علی پیر زادہ ،عثمان احمد صدیقی ،حافظ محمد امان، حشمت علی خان ،شاہ فیصل، محمد امتیاز ،ریحان خان، ابوبکر، محمد اشرف، عزیر احمد رضا، اللہ محمد، ارسلان محمد، شہزادمحمد، لطیف ریاض، محمد وجاہت، سعید شاہ، دین عرف شاہد اور محمد عون حسین کی درخواست ضمانت منظور کی ہے ۔

ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے ۔