پشاورہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کرلی

بدھ 27 مارچ 2024 17:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پشاورہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن ممبران کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

مختصر تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حلف لینے کے بعد ممبران سے ان رول رجسٹرڈ پر دستخط لئے جائیں،سپیکرصوبائی اسمبلی آئینی ذمہ داری پورا کریں،آئندہ اجلاس میں ایجنڈا نمبر 1 پر ممبران کی حلف کو رکھا جائے،درخواست گزاروں کو 2 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے ساتھ ان کو سہولت دی جائے، سپیکر صوبائی اسمبلی کو ہدایات جاری کئے جاتے ہیں ممبران سے حلف لیں،منتخب ممبران کو سینٹ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے، عدالت نے کہا کہ مزید تفصیل تحریری حکم میں کچھ دیر میں جاری کرتے ہیں۔