وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے چیئرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا فاروق کی ملاقات

بدھ 27 مارچ 2024 17:03

وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان سے  چیئرپرسن این سی آر سی  عائشہ رضا فاروق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق بدھ کو ہونے والی ملاقات میں بچوں اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی کنونشنز کے نفاذ میں این سی آر سی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عائشہ رضا نے تفصیلی رپورٹس پیش کیں ۔اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نے این سی آر سی کے کام کی تعریف کی اور ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔