ایل ڈی اے کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی،غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے بدھ کے روز جوہر ٹائون،آڈٹ اینڈ اکائونٹس رائیونڈروڈ،نیسپاک سوسائٹی اور ملحقہ سکیموں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے عملے نے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر339ڈی آڈٹ اینڈ اکائونٹس اورخسرہ نمبر1880موضع سادھوکی ڈیفنس روڈ کو جزوی طور پر مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

موضع سادھوکی کے قریب غیر قانونی کمرشل عمارت اورعلی ٹان رائے ونڈ روڈ پر پلاٹ نمبر934بی کوغیرقانونی تعمیرپر مسمار کر دیا۔ پلاٹ نمبر12ایف ٹو جوہر ٹان اوررائیونڈ روڈ علی ٹان میں غیرقانونی نجی بک شاپ کو مسمار کر دیا گیا۔ دریں اثنا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے اور ایم سی ایل کی مشترکہ ٹیموں نے ایونیو ون اور جوبلی ٹائو ن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں آپریشن کے دوران تجاوزات ختم کر دیں۔ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسد اللہ چیمہ نے کی۔ڈی جی ایل ڈ ی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر بھر میں غیرقانونی تعمیرات وغیر قانونی کمرشل عمارتوں اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :