پنجاب بھرمیں 1008 ٹریفک حادثات میں6 افراد جاں بحق،1052زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1008ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں6افراد جاں بحق جبکہ 473افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،579معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں570ڈرائیوز،50کم عمرڈرائیور، 348مسافراور140 راہگیر شامل تھے۔

ترجمان کے مطابق 245ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت256متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 91حادثات میں88متاثرین کے ساتھ دوسرے، گوجرانوالہ 62حادثات میں65متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1058متاثرین میں 854مرد اور204خواتین شامل ہیں جبکہ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں877موٹرسائیکلز،62آٹورکشے،100کاریں،20وینز،6 مسافر بسیں،22ٹرک اور97دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔