کراچی ،منگھوپیر سے دو افراد کی نعشیں برآمد،ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث اسمگلر گرفتار

بدھ 27 مارچ 2024 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) منگھوپیر پولیس نے ہمدرد چوکی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ایک مبینہ اسمگلر علی مراد ولد نور الدین کو گرفتار کرکے ٹرک کے خفیہ ٹینک سے 2ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا ۔ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس نے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک نمبر۔

JY-5427اور برآمدہ ایرانی ڈیزل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس زریاب ہوٹل کے قریب سے دو نعشیں ملی ہیں ،ایس ایس پی ویسٹ ،ایس ڈی پی او و ایس ایچ او منگھوپیرنے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ دو نعشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے اور آنکھوں پر بھی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ابتدائی معلومات کے مطابق دو اشخاص کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ موقع سے ایک 9 ایم ایم کا رائونڈ بھی برآمدہوا۔ ایک شخص کی شناخت شاہ زمان علی ولد علی نواز کے نام ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت بائیو میٹرک ڈیوائس کی مدد سے کی جارہی ہے۔پولیس واقع کی مختلف پہلوں سے تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :