رائیونڈ،ٹرین کی زدمیںآکر نوجوان، ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق،خاوند اور دو بچے زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 21:44

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ٹرین کی زدمیںآکر نوجوان، ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق،خاوند اور دو بچے زخمی،فیکٹری ملازم ہینڈ فری کانوںمیں لگائے ٹرین کی زدمیںآکرہلاک،ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق،بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون جاں بحق،خاوند اور دو بچے زخمی،تفصیلات کے مطابق، رائیونڈ پریم نگر ریلوے پھانک کے قریب فیکٹر ملام 20 سالہ نوجوان کانوں میں ہینڈ فری لگائے پٹری پر چل رہاتھاجو ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق ظفر وال ضلع نارروال کا رہائشی 20 سالہ سمیع مقامی فیکٹری میں ملازم تھا ، پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا،رنگ روڈ پر ابراہیم کالونی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں، کوٹ لکھپت روڑ کنگرہ کڑیال کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے خاتون جاں بحق جبکہ خاوند اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے، بس نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 28 سالہ روبینہ موقع پر جاں بحق جبکہ خاوند اور 2 بچے زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کر کے بس کو تحویل میں لے لیا گیا