بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

فی یونٹ قیمت 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ،نیپرا کل بدھ کو سماعت کرے گا

بدھ 27 مارچ 2024 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری،بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا کو درخواست جمع کر ادی جس میں اضافہ ماہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پرآج جمعرات سماعت کرے گی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،درخواست میں کہاگیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی،فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی،ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی ہے�

(جاری ہے)