فیصل آباد،فریج میں گیس فلنگ کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے زور دھماکہ، کاریگر سمیت تین افراد شدید زخمی

بدھ 27 مارچ 2024 22:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) فریج میں گیس فلنگ کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے زور دھماکہ، کاریگر سمیت تین افراد شدید زخمی،دھماکے سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق بچیانہ میں فریج کی مرمت کرتے ہوئے کمپریسر میں گیس کی فلنگ کرتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں کاریگر محمد رفیع سکنہ 656/7 گ ب اور گاہک سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے دھماکے کی شدت سے گردونواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔دھماکے کی خوفناک آواز سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :