فیصل آباد، تھانہ چک جھمرہ کے نواحی علاقہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم قتل

بدھ 27 مارچ 2024 22:06

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) تھانہ چک جھمرہ کے نواحی علاقہ میں ڈاکوں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم قتل ، آن لائن کے مطابق حساس ادارے کا حامد گل نامی ریٹائرڈ ملازم سٹی ہاسنگ سوسائٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازمت کرتا تھا کہ ڈیوٹی سے واپسی پر نامعلوم مسلح ڈاکوں نے متوفی کو لوٹنے کی کوشش کی جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوں نے اس کو گولیاں مار کر موقع پر موت کی آبادی میں دھکیل دیا تاہم واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چک جھمرہ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی واضع رہے چند روز قبل بھی تھانہ چک جھمرہ کی حدود میں ڈیوٹی سے واپسی پر باوردی پولیس اہلکار کو بھی ڈکیتوں نے دوران ڈکتیی فائرنگ کرکے زخمی کرکے پولیس اہلکار کا موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان چھین لیا تھا علاقہ مکینوں نے سی پی او فیصل آباد سے درخواست کی ہے کہ پولیس تھانہ چک جھمرہ کی پٹرولنگ اور ناکہ بندی کی پالیسی پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم ہوسکے۔