فیصل آباد،CPO نے SHO فیکٹری ایریا کی خالی سیٹ پر سب انسپکٹر خالد پرویز کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) CPO نے SHO فیکٹری ایریا کی خالی سیٹ پر سب انسپکٹر خالد پرویز کو نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈجکوٹ روڈ پر آصف اشفاق گلے پر ڈور پھرنے سے چل بسا تھا جس پر معطلی کی زد میں آنیوالے سب انسپکٹر ثاقب ریاض کے بعد یہ سیٹ خالی تھی۔ سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے اب سب انسپکٹر خالد پرویز کو ایس ایچ او فیکٹری ایریا تعینات کر دیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :