ایف بی آر ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک مل گیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ایف بی آر نے ملازمین کی بارے تفصیلات لینے کے لئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا،ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کر دیں،گریڈ 19،20 اور21 کے ملازمین کی بارے معلومات اکٹھی کر رہی ہے،آفیسرز کی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے، بی اور سی تین کیٹگریوں میں رکھا جائے گا،کیٹگری اے اور بی کے آفیسرز کو رپورٹ کے مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی،کیٹگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی،کیٹگری سی میں انے والے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے،مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹوں کی مدد سے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :