خیبرپختونخوا بار کونسل کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر تشویش کا اظہار

بدھ 27 مارچ 2024 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا بار کونس نے کہا کہ ججز کے خط میں اداروں کی مبینہ مداخلت پر تحفظات اور تشویش کا اظہار کرتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط تشویشناک عمل ہے، آزاد اور خودمختار عدلیہ کے وجود پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ خفیہ اداروں کی عدالتی امور میں مداخلت قابل مذمت اور کسی طور قبول نہیں ہے تمام ججز کو چاہیئے کہ وہ عدالتی امور آئین وقانون کے مطابق انجام دیں۔ججز کسی شخص یا ادارے کی عدالتی امور میں مداخلت پر بروقت اقدامات اٹھائے۔ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرینگے،

متعلقہ عنوان :