بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پرعدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بجلی کے نرخوں میں اضافے اور ٹیکسز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ نے سماعت کی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیادرخواست گزار وکیل امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ بجلی بلوں میں عوام سے ٹیکسز کے نام پر پیسے بٹورے جا رہے ہیں، بلوں میں یونٹ استعمال کے مطابق بنائے گئے مختلف سلیبز عوام کے ساتھ زیادتی ہے، ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوانے کہا کہ ہمارا صوبہ سب سے زیادہ بجلی کی پیداوار کرتا ہے، ہمیں جواب کے لئے ٹائم دیا جائے، اس کیس میں تفصیلی جواب جمع کرانا چاہتے ہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :