Live Updates

تحفظ مرکز چنیوٹ کے زیر اہتمام ٹرانسجینڈرز کو راشن تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 23:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق معاشرے کے محروم طبقات کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں، پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈرز کی ویلفیئر کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ،تحفظ مرکز چنیوٹ کے زیر اہتمام ٹرانسجینڈرز کو راشن تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے ٹرانسجینڈرز میں راشن بیگز تقسیم کئے اور ٹرانسجینڈرز نے راشن بیگز ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تحفظ مرکز کی جانب سے ٹرانسجینڈرز کی صحت اور تعلیم کیلئے اقدامات جاری ہیں، ٹرانسجینڈرز کو باعزت روزگار کے حصول کیلئے ڈرائیونگ سکھائی جا رہی ہے اور تحفظ مرکز کی جانب سے ٹرانسجینڈرز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات