پنجگور ،ڈی ایچ او پنجگور کی سربراہی میں گچک کہن پنجگور میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:18

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پنجگور میں ڈی ایچ او پنجگور کی سربراہی میں گچک کہن پنجگور میں حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے کردیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ایم اکرام نور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر چاکر اسلم، ڈاکٹر سیف اللہ، ڈی ایس او، ڈاکٹر زبیر، فارماسسٹ حاجی حبیب اللہ، اے ایس وی سجاد ظہیر، انچارج ای پی آئی کولڈ روم ساکم علی، ویکسینیٹراور انچارج BHU گچک کہن موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر یاسر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات مرکز میں ILR، تمام ویکسین، رپورٹنگ ٹولز اور فرنیچر فراہم کر دیا گیا ہے جس سے گچک کہن اور مضافات کے عوام مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جتنے وسائل دستیاب ہوں گے انہیں بلاتفریق استعمال میں لاکر عوام کو علاج ومعالجہ کے تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ گچک جیسے پسماندہ علاقے میں حفاظتی ٹیکے لگانے اور علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر یاسر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :