پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی سینٹرز کا دورہ ‘تمام سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 27 مارچ 2024 23:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرز کا امتحانی سینٹرز کا دورہ ‘تمام سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے اپنی اپنی تحصیلوں میں قائم امتحانی سینٹروں کا اچانک دورہ کر کے وہاں پر لائٹس، پنکھوں، سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے امیدواروں کی رول نمبر سپلس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :