فیصل آباد ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

بدھ 27 مارچ 2024 23:24

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیصل آباد شہر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 45 سالہ شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ میں بابا لسوڑی شاہ دربار کے قریب دن دیہاڑے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے چنیوٹ بازار کے رہائشی 45 سالہ شخص ذیشان احمد خان ولد ذوالفقار احمد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم مضروب دم توڑ چکا تھا۔ امدادی ٹیم نے مقتول کی نعش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردی جس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے