Qلاہور: پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 27 مارچ 2024 20:10

٪لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) نواں کوٹ کے علاقہ غفور پارک میںایک شخص نے پھندا لے کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ عارف مسیح نے نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ قتل ہے یا خودکشی فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کاآغاز کر دیا ہے۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔